اسٹیٹ بینک پاکستان نے ہسپتالوں کی مالی معاونت کی حد 50 کروڑ کردی

اسٹیٹ بینک پاکستان نے ہسپتالوں کی مالی معاونت کی حد 50 کروڑ کردی

کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے ہسپتالوں کی مالی معاونت کی حد 50 کروڑ کردی ہے تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے اور کووڈ – 19 کیخلاف جنگ میں صحت کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کی اپنی ری فنانس سہولت کے تحت نجی ہسپتالوں /میڈیکل سنٹرز کی فنانسنگ حد کو 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا ہے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں سرگرم ہسپتالوں ،میڈیکل سنٹرز کو بروقت مالی اعانت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اس سہولت کی خصوصیات کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے ، اب تک 11 ہسپتالوں ،میڈیکل سنٹرز کیلئے 2 ارب 20 کروڑ کی فنانسنگ کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ بینک23 ہسپتالوں /میڈیکل سنٹرز کی جانب سے 3.6 ارب روپے کی فنانسنگ کی درخواستوں کو پروسیس کر رہے ہیں۔ فنانسنگ کی حد میں اضافے سے توقع ہے کہ اس سہولت کے تحت فراہم کی جانیوالی زر اعانت یافتہ فنانسنگ کے استعمال سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے بڑے پیمانے کے طبی سہولتوں کے مراکز کا قیام عمل میں لایا جا ئے گا فنانسنگ میں اضافہ سے توقع ہے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے بڑے پیمانے کے طبی سہولتوں کے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائیگا 2ارب 20کروڑ کی منظوری ، بینک23 نجی ہسپتالوں کی جانب سے 3ارب 60 کروڑ کی درخواستوں کو پروسیس کر رہے ہیں آر ایف سی سی ہسپتالوں ،میڈیکل سنٹرز کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی غرض سے اپنی استعداد کو ترقی دینے میں تعاون کی فراہمی کیلئے فنڈنگ کی ایک ہنگامی سہولت ہے اس سہولت کے تحت اسٹیٹ بینک پاکستان ، بینکوں کو صفر فیصد پر فنانسنگ مہیا کرتا ہے ، جو ہسپتالوں ، میڈیکل سینٹرز سے زیادہ سے زیادہ 3 فیصد سالانہ تک چارج کر سکتے ہیں

About author