کراچی 5 سے 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے

کراچی 5 سے 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی 5 سے 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی شہر 5 سے 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے جبکہ 6 اور 7 مئی کو درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ کے درمیان تک بھی جاسکتا ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 5 سے 8 مئی کے دوران شہر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے ، ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں ہیٹ ویو کے دوران بلوچستان کےشمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 5 سے 8 مئی کےدوران لوگ صبح 11 سے شام 4 بجے کے دوران باہر نہ نکلیں اور باہر نکلتے ہوئے سر ڈھانپ لیں

About author