پشاور میں ماسک نہ پہننے پر شہری کو ایک ہزار روپے جرمانہ

پشاور میں ماسک نہ پہننے پر شہری کو ایک ہزار روپے جرمانہ

پشاور ( اے آئی اے ) پشاور میں ماسک نہ پہننے پر شہری کو ایک ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق خبیر پختون خوا کے شہر پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ماسک نہ پہننے پر جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے پشاور میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سے بازاروں میں رش دیکھنے میں آ رہا ہے اور لوگ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے ہیں دکانوں پر سینیٹائزر سمیت احتیاطی تدابیر کا خیال بھی نہیں رکھا جا رہا ہے ، خلاف ورزی پر کے پی حکومت نے جرمانوں کا سلسلہ شروع کیا ہے حکومتی اعلان کے باوجود متنی کے علاقے میں شہری کے ماسک نہیں پہنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا ہے شہری کو جرمانے کی جو رسید دی گئی ہے اس پر تحریر ہے کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے

About author