نیویارک 100 روز بعد کھل گیا
— June 9, 2020
نیویارک ( اے آئی اے ) نیویارک 100 روز بعد کھل گیا تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے سب سے متاثرہ شہر نیویارک ہے جو 100 روز بعد کھل گیا ہے 4 لاکھ سے زائد ملازمین کام پر واپس آگئے ہیں شہر میں تعمیرات، مینوفیکچرنگ ، ریٹیل سٹورز کھل گئے ریٹیل کی دکانوں پر صرف باہر سے ہی خریداری کرنے کی اجازت ہوگی شہر کے میئر نے سماجی فاصلہ یقینی بنانے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے