عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے کوویڈ 19 کی وجہ سے فیس میں 20 فیصد کمی کردی
— July 29, 2020
کراچی ( اے آئی اے ) عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے کوویڈ 19 کی وجہ سے فیس میں 20 فیصد کمی کردی ہے تفصیلات کے مطابق عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے کوویڈ 19 کی وجہ سے والدین کو درپیش مالی مشکلات کے پیش نظر طلبہ کی فیس میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے تاکہ مالی مشکلات میں آسانی فراہم ہو سکے اور طلبہ کو تعلیمی نقصان سے دوچار نہ ہونا پڑے ڈائریکٹرعثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ظہیرعلی سید کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے ہر شخص مالی مشکلات کا شکار ہے ، ہم ایک اعلی تعلیمی ادارے کا حصہ ہیں اسی لئے یہ ہمارا فرض ہے کہ طلبہ کا تعلیمی نقصان نہ ہونے دیں اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مینجمنٹ نے فیس میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے