حکومت پنجاب کا پولیس افسران اور بیوروکریسی کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ
— August 12, 2020
لاہور ( اے آئی اے ) حکومت پنجاب کا پولیس افسران اور بیوروکریسی کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ پولیس افسران اور بیوروکریسی کو بھی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں مجموعی طور پر 62 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کر دی گئی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے 18 افراد کو ستارہ امتیاز جبکہ 37 افراد کو تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے