کراچی چیمبر انتخابات میں بی ایم جی کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

کراچی چیمبر انتخابات میں بی ایم جی کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی چیمبر انتخابات میں بی ایم جی کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر کے انتخابات برائے 2020-22 کیلئے بزنس مین گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں تمام امیدواروں کا تعلق بی ایم جی سے تھا الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جن میں سے 5 کاغذات نامزدگی کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا جس کے نتیجے میں باقی رہ جانے والے بی ایم جی کے تمام 15 امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب ہوا ، بی ایم جی کے کامیاب امیدواروں میں محمد ثاقب ، ایم شارق وہرہ ، شمس السلام خان ، حنیف ایوب ، قاضی زاہد ، ہلال شیخ ، محمد علی ، شیخ مدثر رفیق مگون ، تنویر احمد باری ، جاوید صدیق ، چودھری زاہد بشیر، احمد عظیم علوی ، اقبال خمیسانی ، ظہیر احمد اور فیض احمد شامل ہیں منیجنگ کمیٹی کے اراکین بلامقابلہ منتخب ہو نے کے باعث اب 19ستمبرکو منیجنگ کمیٹی کے عام انتخابات نہیں ہوں گے جب کہ کے سی سی آئی کے عہدیداران کیلئے انتخابات شیڈول کے مطابق جمعرات24ستمبر کو منعقد ہوں گے

About author