وزیراعظم عمران خان نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا
— August 14, 2020
پشاور ( اے آئی اے ) وزیر اعظم عمران خان نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا اس منصوبے کی تکمیل پر وزیراعلیٰ محمود خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا یہ میٹرو بس کا بہترین منصوبہ ہے اور معیار کے لحاظ سے بھی بہت اعلیٰ اور تھرڈ جنریشن منصوبہ ہے انہوں نے کہا اس کے اثرات پشاور کی ترقی پر پڑیں گے انہوں نے کہا بی آر ٹی کے ذریعے پشاور کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا 27 کلومیٹر کے اس بس ٹریک کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو گا انہوں نے کہا یہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم ہے ، اس منصوبے کی تکمیل سے مزدور، محنت کش اورعام آدمی کی زندگی میں انقلاب آۓ گا 10 سے 50 روپے کا کرایہ عام آدمی کی دسترس میں ہے یہ منصوبہ مزدوروں ، محنت کشوں اور عام آدمی کیلئے نعمت ثابت ہو گا۔ طلبہ کو بھی اس سے بڑی سہولت حاصل ہو گی ۔ انہوں نے کہا اس منصوبے کے ذریعے پشاور اور گردونواح کا پورا علاقہ بہترین سفری سہولیات سے مستفید ہو گا۔ اس سے خوشحالی آئے گی اور فی کس آمدن بھی ہو گی۔ وزیر اعظم نے اس منصوبے کے تحت ہائبرڈ بسیں چلائے جانے کو بھی سراہا اور کہا ماحولیات کے لحاظ اس سے ماحول کی بہتری اور آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔دہاڑی دار شخص کو اگر ایک جگہ کام نہ ملے تو وہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے دوسری جگہ جا سکتا ہے ۔عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا انہیں خوشی ہے کہ اس منصوبے میں ماحول دوست بسیں استعمال کی جا رہی ہیں جو بجلی اور ڈیزل سے چل سکتی ہیں۔ ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض احمد کے مطابق منصوبے کا افتتاح ہوتے ہی یہ سروس عام شہریوں کے استعمال کیلئے دستیاب ہو گی ،پہلے مرحلے میں دو مرکزی روٹس کھولے جا رہے ہیں ، دو مین روٹس پر 61 بسیں چلائی جا رہی ہیں جن میں سے 25 بسیں ایکسپریس روٹ پر جبکہ 36 بسیں سٹاپ اوور روٹ پر چلائی جا رہی ہیں،بس سروس صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک چلائی جائے گی بسوں میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے