نیسلے پاکستان کا تیسری سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا علان

نیسلے پاکستان کا تیسری سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا علان

کراچی ( اے آئی اے ) نیسلے پاکستان کا تیسری سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا علان تفصیلات کے مطابق نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا ستمبر 2020 کو ختم ہونیوالی نو ماہ کی مدت کیلئے منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.9فیصد اضافے کے ساتھ 88.7 ارب روپے رہا۔کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں پید ا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے باوجود کمپنی کی مالی کارکردگی بہتر رہی ، مالیاتی نتائج کا اعلان کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔منافع میں اضافے کے حوالے سے ڈیری اور غذائی مصنوعات کا بڑا حصہ ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں مشروبات کی فروخت پرمنفی اثرات مرتب ہوئے اور کورونا وائرس کے باوجود منافع1.9فیصد اضافے سے88.7رہا ہے

About author