پاک بحریہ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد
— March 8, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے علاوہ امریکا ، جاپان ، روس اور عمان کے بحری جہازوں نے شرکت کی دو طرفہ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا پاک بحریہ خطے میں بحری قذاقی کےتدارک اورسمندری راستوں کو محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے دیگر ممالک کیساتھ یہ بحری مشقیں سمندری تحفظ اورعلاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں بحری مشقوں کا مقصد مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے