پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گمشدہ ، چھینا گیا فون بند کرانے کا طریقہ متعارف کرادیا
— May 17, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گمشدہ ، چھینا گیافون بند کرانے کا طریقہ متعارف کرادیا تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے گمشدہ یا چھینے گئے فون کو بلاک کرانے کا طریقہ کار متعارف کرادیا گیا ہے ویب سائٹ پر اپنا بائیو ڈیٹا ، فون ،تفصیلات بتانا ہوں گی موبائل فون گم یا چھینے جانے کی صورت میں صارف کو سب سے زیادہ فکر موبائل میں موجود ڈیٹا کی ہوتی ہے جس کا غلط استعمال پریشانی کا باعث بن سکتا ہے اسی ضمن میں پی ٹی اے نے آن لائن طریقہ صارفین کو بتایا ہے جس کے تحت گھر بیٹھے اپنی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے دی نیو لاسٹ اینڈ سٹولن ڈیوائس سسٹم کے تحت آپ شکایت کر سکتے ہیں ، پی ٹی اے کی شکایت کی ویب سائٹ پر اپنی کچھ بنیادی تفصیلات بتانا ہوں گی جیسا کہ نام، پتہ ، ای میل اور شناختی کارڈ نمبر وغیرہ ، گمشدہ فون کی تفصیلات بھی بتانا ہوں گی درخواست دائر کرانے کے بعد آپ کو ریفرنس نمبر دیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اندر فون بلاک کر دیا جائے گا دوسری جانب اگر آپ کا فون مل جاتا ہے تو اسی ویب سائٹ پر جاکر آپ ان بلاک کے آپشن کا انتخاب کر کے فون ان بلاک کر سکتے ہیں