پاکستانی نژاد لینا خان امریکا کی سب سے کم عمر فیڈرل ٹریڈ کمشنر مقرر
— June 17, 2021
واشنگٹن ( اے آئی اے ) پاکستانی نژاد لینا خان امریکا کی سب سے کم عمر فیڈرل ٹریڈ کمشنر مقرر تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اس سال مارچ میں لینا خان کوٖ فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہی کے لیے نامزد کرتے ہوئے کاروبار کے میدان میں اینٹی ٹرسٹ قوانین پر ان کی مہارت ، تجربے اور اسکالرشپ کا حوالہ دیا تھا کاروباری اور تجارتی قوانین کی پاکستانی نژاد امریکی ماہر لینا خان نے سینیٹ سے نامزدگی کی منظوری کے بعد امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے امریکا کا فیڈرل ٹریڈ کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے جس کی ذمہ داریوں میں کاروبار میں ناجائز طریقوں اور فراڈ کو روکنا اور صارفین کے حقوق کی حفاظت کرنا شامل ہیں امریکی سینیٹ نے اس ہفتے لینا خان کی نامزدگی کو اکثریتی ووٹ سے منظور کیا تھا لینا خان کا شمار امریکا میں کاروباری شعبے میں اینٹی ٹرسٹ قوانین اور اجارہ داری جیسے اہم پہلووں کے ماہرین میں ہوتا ہے وہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے کچھ کاروباری طریقہ کار کی نمایاں نقاد بھی ہیں بتیس 32 سالہ لینا خان امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں شامل ہونے والی سب سے کم عمر رکن اور کمیشن کے اب تک مقرر کئے گئے رہنماؤں میں سب سے کم عمر چئیرپرسن ہیں اسی وجہ سے ان پر بعض ریپبلکن حلقوں کی جانب سے اعتراض بھی کیا گیا ہے لینا خان کے والدین پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں، جب کہ وہ لندن میں پیدا ہوئیں وہ گیارہ سال پہلے اپنے والدین کے ہمراہ 2010 میں امریکا میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے لیے آئیں اور قانون کے شعبہ میں اعلی تعلیم حاصل کی وہ امریکا کے ایوان نمائندگان میں اینٹی ٹرسٹ قوانین اور تجارتی اور انتظامی قوانین سے متعلق سب کمیٹی برائے انصاف کی مشیر بھی رہ چکی ہیں اس کمیٹی کی وکیل کے طور پر انہوں نے ڈیجیٹل مارکیٹس پر تفتیش میں اہم کردار ادا کیا ہے لینا خان نے طالب علمی کے دوران ہی کاروباری قوانین سے متعلق حلقوں میں اس وقت ممتاز مقام حاصل کیا، جب 2017 میں انہوں نے’ایمازون کے اینٹی ٹرسٹ پیراڈاکس’ کے عنوان سے ایک مضمون لکھا، جس میں کاروباری شعبے سے متعلق قوانین کے نفاذ اور قانون شکنی سے متعلق بات کی گئی تھی۔ اس مضمون میں انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزیوں کا تعین صارفین کو پہنچنے والے نقصان کی بنیاد پر کیا جاسکتا ہے اس سے قبل لینا خان کولمبیا لا سکول میں قانون کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہیں کاروباری شعبے میں اینٹی ٹرسٹ قوانین کے علاوہ انسداد اجارہ داری کی روایت اور انفراسٹرکچر کے شعبے کی صنعتوں سے متعلق قوانین میں تدریسی مہارت حاصل ہے انہیں اینٹی ٹرسٹ قوانین پر تحقیق اور آرٹیکلز تحریر کرنے پر متعداد انعامات سے نوازا گیا ہے ۔کاروباری قوانین کے متعلق ان کے مفصل مضامین امریکا کے ممتاز تعلیمی اداروں ییل، ہاورڈ اور کولمبیا یونیورسٹی کے لا جرنل، کولمبیا لا ریویو اور شکاگو لا ریویو سمیت کئی اشاعتوں میں چھپ چکے ہیں