المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت کورنگی میں مفت طبی کیمپ کاانعقاد

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت کورنگی میں مفت طبی کیمپ کاانعقاد

 

کراچی ( اے آئی اے ) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت کورنگی میں مفت طبی کیمپ کاانعقاد تفصیلات کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ، ایم ٹرنک والا فاؤنڈیشن کے تعاون سے اسماعیل کلینک کورنگی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان کورنگی نے شرکت کی اور کیمپ میں موجود ماہر ڈاکٹر سے طبی معائنہ کروایا کیمپ میں فیملی میڈیسن ، گائنی کے علاؤہ آنکھوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر بھی موجود تھے کیمپ آنے والے مریضوں کے مختلف ٹیسٹ بھی کیئے گئے اور طبی معائنے کے بعد مفت ادویات مہیا کی گئیں اس موقع پر عبدالرزاق ٹرنک والا ، اسوا کی کو فاؤنڈر امتل علیم اور عابد شاہ بھی موجود تھے

About author