سعودی خواتین انجینیئرز میں اضافہ
— June 25, 2021
جدہ ( اے آئی اے ) سعودی خواتین انجینیئرز میں اضافہ تفصیلات کے مطابق سعودی انجینئرز کونسل کا کہنا ہے کہ خواتین انجینئرز میں سال رواں کے دوران20 فیصد اضافہ ہوا ہے سعودی انجینئرز کونسل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی انجینئرخواتین میں الیکٹرانک انجینئر، پروگرامنگ، سول انجینئر، کمپیوٹر اور بائیو انجینئرز شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ کونسل میں رجسٹرڈ سعودی خواتین انجینئرز کی مجموعی تعداد 4304 تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 729 نے 2021 کے دوران اندراج کرایا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ 2020 کے دوران انجینئرز کونسل میں رجسٹرڈ انجینئرز کی تعداد 3575 تھی ، اس وقت سعودی خواتین کی تعداد 2633 سے زیادہ نہیں تھی 2020 کے دوران 900 نے اندراج کرایا ہے بیشتر کا تعلق سول انجینئرنگ سے تھا ان کی تعداد 858 ریکارڈ کی گئی انجینئرز کونسل میں خواتین و مرد انجینئرز کی مجموعی تعداد 18646 ہے انجینیئرز کونسل میں خواتین و حضرات انجینیئرز کی مجموعی تعداد 18646 ہے ان میں سے 13047 سعودی انجینیئر تھے جبکہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں کام کرنے والی انجینیئر کمپنیوں کی تعداد 297 ریکارڈ کی گئی سال 2019 میں انجینیئر سعودی خواتین کی تعداد 2633 ، 2020 میں 3575 اور 2021 میں 4304 ریکارڈ کی گئیں