سعودی عرب کھجور کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

سعودی عرب کھجور کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

جدہ ( اے آئی اے ) سعودی عرب کھجور کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کھجور کی کاشت اور اس کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے مملکت کی کھجور کی پیداوار 15 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ کھجورکی برآمدات سے حاصل ہونے والے ریونیو کا حجم 927 ملین ریال تک پہنچ گیا ہے سعودی عرب کے قومی مرکز برائے افزائش کھجور اور ادارہ شماریات کی طرف سے جاری ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی ترقی کے وژن 2030 کے اہداف میں مملکت کو خوراک اور غذائی اجناس کے میدان میں خود کفیل بنانا اور کھجور کی پیداوار بڑھانے کے لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ بھی شامل ہے مملکت میں کاشت کی جانے والی کھجور دنیا کے 107 ملکوں کو برآمد کی جاتی ہے گذشتہ برسوں کے دوران دوسرے ملکوں کو سعودی عرب کی کھجور کی سپلائی اور برآمدات میں اضافہ ہوا اور ان ممالک کی تعداد ایک سو سات ہوگئی ہے مملکت نے کھجور کی پیداوار بڑھانے اور اس کی عالمی سطح پر معیاری سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شروع کیا ہے سعودی عرب میں کھجور کے درختوں کی تعداد 31 ملین تک لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے سعودی عرب میں کھجوروں کو صاف کرنے اور ان کی پیکنگ اور سپلائی کے لیے 157 کار خانے قائم ہیں سعودی عرب کھجور کے مقامی معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی برآمدات کو بھی معیاری بنانے اور شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے کوشش کر رہا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کھجور کی برآمدات میں 7 اعشاریہ ایک فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد مملکت کی کھجور کی برآمدی مالیت 92 کروڑ70 لاکھ ریال تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی عرب کی کھجور کی پیدوار کا حجم ڈیڑھ ملین ٹن ہے اور اس طرح سعودی عرب کھجور پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے

About author