تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا گیا

تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا گیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا گیا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس سے پہلے حکومت پنجاب کی سمری پر وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے ہٹانے کی وزارت د اخلہ کی سمری منظور کی تھی وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ سمری منظور کر لی ہے یہ سمری وفاقی کابینہ کے 27 وزراء کو سرکولیشن کے ذریعے منظوری کیلئے بھیجی گئی تھی جن میں سے سمری کی منظوری کیلئے 14 وزراء کی حمایت درکار تھی وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کی یقین دہانی کی نشاندہی کی تھی کہ وہ پرتشدد مظاہرے نہیں کرے گی اور اسی وجہ سے پارٹی کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے خارج کیا جائے گا

About author