فیصل حسنین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو مقرر
— December 13, 2021
لاہور ( اے آئی اے ) فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے فیصل حسنین اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اس دوران وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں انہوں نے یوکے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے ،وہ سٹی گروپ اور سعودی امریکن بینک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں فیصل حسنین جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے