ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) قائم کرنے کی منظوری
— December 29, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) قائم کرنے کی منظوری تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات کیلئے JIT میں پولیس ، انٹیلی جنس ایجنسیز اور سول و عسکری فورسز کے نمائندے شامل ہوں گے گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا گیا ہے کرمنل تحقیقات کو مکمل طور پر کمپرو مائز کیا گیا اور یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور وفاقی حکومت کو اس کیس سے متعلق تحقیقات پر تحفظات ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے اس کیس کے حوالے سے ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی منظوری دی ہے