نادرا مراکز میں پوائنٹ آف سیلز ٹرمینل لگانے کیلئے حبیب بینک کیساتھ معاہدہ
— December 30, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) نادرا مراکز میں پوائنٹ آف سیلز ٹرمینل لگانے کیلئے حبیب بینک کے ساتھ معاہدہ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے ملک بھر میں اپنے مراکز پر کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ زکے ذریعے ادائیگی کیلئے پوائنٹ آف سیلز ٹرمینل لگانے کی ذمہ داری حبیب بینک لمیٹڈ کو سونپ دی ہے حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک پاکستان کی ہدایات پر نادرا ملک بھر میں اپنے مراکز پر پی او ایس ٹرمینل لگا رہا ہے ، چیئرمین نادرا طارق ملک اور ایچ بی ایل کے صدر و سی ای او محمد اورنگزیب نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں معاہدہ کے تحت ایچ بی ایل ملک بھر میں تمام نادرا مراکز پر پی او ایس ٹرمینل لگائیگا، بشروع میں یہ سروس 318 نادرا سنٹرز کے 1500 کاؤنٹرز پر فراہم کی جائے گی اور بعد ازاں یہ مزید 412 مراکز پر بھی دستیاب ہو گی اس موقع پر چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے کہا کہ نادرا سنٹرز پر پی او ایس ٹرمینلز کی تنصیب سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگی ممکن ہو جائے گی