فرانس میں پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر پابندی عائد
— January 1, 2022
پیرس ( اے آئی اے ) فرانس میں پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر پابندی عائد تفصیلات کے مطابق فرانس میں پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر پابندی کا نیا قانون نافذ العمل کر دیا گیا ہے کھیرے ، لیموں اور مالٹے ان 30 پھلوں اور سبزیوں میں شامل ہیں ، جنھیں پلاسٹک کے تھیلوں میں فروخت نہیں کیا جائے گا تاہم اس پابندی سے بڑے سائز والی پیکنگ اور کٹے ہوئے یا پروسیس‘ شدہ پھل مستثنیٰ ہوں گے یہ پابندی ایمانویل میکخواں کی حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے کئی برسوں پر محیط پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت بہت سی صنعتوں میں پلاسٹک کو آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا نئے قانون کا اعلان کرتے ہوئے وزارتِ ماحولیات نے کہا ہے کہ فرانس ایک بار قابل استعمال پلاسٹک کی بڑی مقدار‘ کا استعمال کرتا ہے اور اس نئی پابندی کا مقصد پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنا اور اس کے متبادل کو بڑھانا ہے فرانس میں پھلوں اور سبزیوں کی ایک تہائی سے زیادہ مصنوعات پلاسٹک میں لپیٹ کر دی جاتی ہیں اور حکومتی عہدیداروں کا خیال ہے کہ اس پابندی سے بڑے پیمانے پر پلاسٹک کا استعمال روکا جا سکتا ہے 2021 سے فرانس نے پلاسٹک کے سٹرا، کپ اور برتنوں کے علاوہ ’پولیسٹیرین ٹیک وے باکسز‘ پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے سال 2022 کے اختتام پر عوامی مقامات پر پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کو کم کرنے کے لیے پانی کے فواروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، کتابیں ، اخبارات اور رسائل پلاسٹک میں لپیٹے بغیر بھیجنے ہوں گے اور فاسٹ فوڈ ریستوران اب مفت پلاسٹک کے کھلونے پیش نہیں کر سکیں گے فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے پابندی کو ’ایک حقیقی انقلاب‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سنہ 2040 تک پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے سے متعلق ملک کے عزم کا اظہار ہوتا ہے