عرب وزراء خارجہ کا دورہ چین
— January 11, 2022
بیجنگ ( اے آئی اے ) عرب وزراء خارجہ کا دورہ چین تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، کویت ، عمان اور بحرین کے وزراء خارجہ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف بن فلاح الحاجرہ پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اہم سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے شہر ووشی پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر خارجہ وانگ ایی نے کیا ہے دونوں رہنماؤں نے علیحدہ ملاقات بھی کی اقتصادی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے عرب وزراء خارجہ دورہ چین کے دوران توانائی سے متعلق تعاون بڑھانے پر مذاکرات بھی کریں گے جو جمعے کے روز تک جاری رہیں گے