اومی کرون سے بچاو کی ویکسین مارچ تک متعارف کرادی جائیگی ، فائزر

اومی کرون سے بچاو کی ویکسین مارچ تک متعارف کرادی جائیگی ، فائزر

واشنگٹن ( اے آئی اے ) امریکی دواساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے بچاو کی ویکسین مارچ تک متعارف کرادی جائے گی تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاو کے بعد اسپتال پہنچنے والے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے محکمہ صحت کے اہلکاروں کے مطابق گزشتہ اتوار کو اسپتالوں میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ مریض داخل تھے اور یہ تعداد گذ شتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے بھی زیادہ ہے امریکا میں اب تک 5 لاکھ 57 ہزارسے زائد مریض سامنے آچکے ہیں دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران برطانیہ میں ایک لاکھ 42 ہزار کورونا مریض سامنے آئے ہیں جب کہ اٹلی میں ایک لاکھ اور فرانس میں 93 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

 

About author