پاکستان میں اندرون ملک سفر کے لئے بھی ایئر ٹکٹ پرقومی شناختی کارڈ نمبر لازم

پاکستان میں اندرون ملک سفر کے لئے بھی ایئر ٹکٹ پرقومی شناختی کارڈ نمبر لازم

کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان میں اندرون ملک سفر کے لئے بھی ایئر ٹکٹ پر قومی شناختی کارڈ نمبر لازم تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اندرون ملک ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں کے ٹکٹس پر قومی شناختی کارڈ نمبر کا اندراج لازمی قرار دے دیا ہے حکومت پاکستان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے اندرون ملک ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں کے ٹکٹس پر قومی شناختی کارڈ نمبر کا اندراج لازمی قرار دے دیا ہے نوٹیفکیشن میں سی اے اے نے پاکستان کی ایئرلائنز کو اندرون ملک سفر کیلئے ٹکٹوں پر مسافروں کا قومی شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت کردی ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال سے کم عمر مسافر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے

About author