ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائی مشتبہ ادویا ت برآمد
— January 20, 2022
کراچی ( اے آئی اے ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائی ، مشتبہ میڈیسن کے نمونے اور چوری شدہ ادویا ت برآمد تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف آئی اے کے ہمراہ کراچی میں بڑا آپریشن کیا ہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیسن مارکیٹ و دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر اسپتالوں سے چوری اور مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمد کی ہے مشتبہ ادویات گارڈن ایسٹ ، لالوکھیت کے علاقے اور میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کی جاتی تھیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پرلیاقت آباد میں دو مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں اور اس دوران لیاقت آباد میں گھروں سے میڈیسن پیکنگ میٹریل کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے جعلی ادویات کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی ہے سستی ادویات اور جعلی پاڈر مہنگی کمپنیوں کی بوتلوں میں بھرے جا رہے تھے برآمد شدہ سیمپلز ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں ، ڈرگ سیل لائسنس نہ ہونے پر کراچی میڈیسن مارکیٹ کی 7 دکانیں سیل کردی گئیں ہیں ، ملزمان کراچی میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کا غیر قانونی کاروبارکر رہے تھے جبکہ 10 افراد کو گرفتاربھی کرلیا گیا ہے چھاپوں کے دوران سرکاری اسپتالوں اور اداروں سے چوری شدہ ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں