محکمہ تعلیم سندھ  نے تعلیمی اداروں کیلئے احکامات جاری کردیئے

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں کیلئے احکامات جاری کردیئے

کراچی ( اے آئی اے ) محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں کے لیئے احکامات جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (ا ین سی او سی ) کے فیصلے کی روشنی میں نجی و سرکاری اسکولوں کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12سال کی عمر کے طلبا کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی اور ان کی تعلیمی اداروں میں مکمل حاضری ہوگی اس کے علاوہ 12 سال سے کم عمر طلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے

About author