چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عمل درآمد کمیشن راجہ منصور خان کی کشمیر ہاؤس آمد۔

چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عمل درآمد کمیشن راجہ منصور خان کی کشمیر ہاؤس آمد۔

اسلام آباد ( اے آئی اے ) چیئرمین وزیر اعظم آزاد کشمیر معائنہ و عمل درآمد کمیشن راجہ منصور خان کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد آمد تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عمل درآمد کمیشن راجہ منصور خان کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد آمد پر کشمیر ہاؤس کی انتظامیہ نے چیرمین معائنہ کمیشن کو کشمیر ہاؤس کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ہے کشمیر ہاؤس میں نئی زیر تعمیر عمارت کے کمروں کے کم سائز ہونے ، ویل چئیر ایکسس ، فائر فائٹنگ اور دیگر ڈیزائن میں خامیوں کے علاوہ فرنیشنگ کے عمل پر تحفظات کا اظہار۔سٹاف و دیگر سرکاری ملازمین کی رہائش کی خستہ حالی پر اظہار تشویش۔ کشمیر ہاؤس کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا ہے اور کمروں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور شفاف جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے زریعے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں چئیرمین وزیراعظم معائنہ و عمدرآمد کمیشن راجہ منصور خان نے ڈائریکٹر معائنہ کمیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی جو وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پیش کی جائے گی

About author