پاکستان کے تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے آئی بی سی سی اور ریڈ مارکر کے مابین معاہدہ
— January 22, 2022
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان کے تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹل بنیاد فراہم کرنے کیلئے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین اور نجی فرم ریڈ مارکر کے مابین معاہدہ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹل بنیاد فراہم کرنے کیلئے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین اور نجی فرم ریڈ مارکر کے مابین معاہدہ ہوا ہے معاہدے کے مطابق نجی فرم ایک سال کیلئے پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز کو مفت خدمات فراہم کرے گی سیکرٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد تعلیمی ادارے اپنی اپنی پالیسیاں اپنائے ہوئے ہیں ایسے میں آئی بی سی سی نے ضروری سمجھا کہ ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے سی ای او ریڈ مارکر غل زیبا نے کہا کہ انکی کمپنی اس سے قبل بھی متعدد سرکاری اداروں کیلئے خدمات دے چکی ہے ریڈ مارکر پشاور بورڈ کیساتھ دو پائلٹ پراجیکٹ مکمل کر چکی ہے ،پی ٹی سی ایل کو بھی طے شدہ معاہدے کے تحت خدمات فراہم کر رہے ہیں ، ریڈ مارکر جدید خطوط پر استوار اپنے سافٹ ویئرز کی شیئرنگ سے تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹل بنیادوں پر نہ صرف پیپرز بنانے بلکہ ان کی چیکنگ کے بھی قابل بنائے گی طے پانیوالے معاہدے میں ریڈ مارکر نے ذمہ داری اٹھائی ہے کہ ایک سال تک ملک بھر 28 تعلیمی بورڈز کو مفت سروسز کی فراہمی یقینی بنائے گی ان بورڈز کے ذریعے وہ 60 لاکھ بچے جو ہر سال نہم سے بارہویں تک کے امتحانی عمل سے گزرتے ہیں بلاواسطہ مستفید ہوں گے