پاکستان مشکل گھڑی میں ترک عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف
— February 11, 2023
لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان مشکل گھڑی میں ترک عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر لاہور ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھانہیں رکھے گا، ان حالات میں کبھی ترکیہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترکیہ اور شام میں ہر طرف ہولناک مناظر دکھائی دیتے ہیں، ترکیہ اور شام کے بھائیوں کی امداد جاری رکھنی ہے، ترک عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں امید کرتے ہیں ترکیہ جلد اس مشکل سے نکل آئے گا، برادر ممالک ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ نے جو تباہی مچائی جس سے ہزاروں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں