سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہونے کا امکان
— February 24, 2023
ریاض ( اے آئی اے ) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہونے کا امکان موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں سال 2023 کے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہونے کا امکان ہے ، سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ المسند کے مطابق رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23مارچ 2023کو ہونے کا امکان ہے،ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ شعبان 30دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان21مارچ منگل کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریبا 9منٹ پہلے چھپے گا انہوں نے بتایا کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان یعنی 21 مارچ کی شام کو 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا اسی لیے رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کوہونے کا امکان ہے،سعودی حکومت کے مطابق 21 مارچ کا سورج غروب ہونے پر رمضان کا چاند دیکھا جائے گا