معروف صحافی طاہر نجمی بحریہ ٹائون قبرستان میں سپرد خاک
— March 11, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) معروف صحافی طاہر نجمی بحریہ ٹائون قبرستان میں سپرد خاک تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سینئر صحافی ، ٹریڈ یونینسٹ اور مقامی روزنامہ کے مدیر طاہر نجمی جمعہ کو علی الصباح انتقال کر گئے، جنہیں بحریہ ٹائون کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے قبل ازیں ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد ابو بکر، بحریہ ٹائون میں ادا کی گئی، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے، طاہر نجمی دو مرتبہ کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اور متعدد بار کے یو جے کے صدر اور سیکرٹری بھی رہے ہیں انہوں نے صحافیوں کے حقوق کی جدو جہد میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں طاہر نجمی مرحوم نصف صدی تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے ، اس دوران انہوں نے روزنامہ جنگ، امن اور دیگر اداروں میں بھی پیشہ ورانہ ذمے داریاں انجام دیں، وہ ایک کہنہ مشق صحافی تھے