ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کورنگی کے سینیٹری انسپکٹر  کے کلینکس پر غیر قانونی چھاپے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کورنگی کے سینیٹری انسپکٹر کے کلینکس پر غیر قانونی چھاپے


کراچی ( اے آئی اے ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کورنگی کے سینیٹری انسپکٹر کے کلینکس پر غیر قانونی چھاپے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کورنگی کے سینیٹری انسپکٹر نے قوانین کے خلاف ڈاکٹروں کے کلینکس پر چھاپے مارنا اور انہیں نوٹسز جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں ان کے ساتھ ایک اور ڈرائیور بھی ہوتا ہے جس سے پریکٹس کرنے والے مستند ڈاکٹروں میں بے چینی پائی جاتی ہے کلینکس پر غیر قانونی چھاپے مارنے والے سینیٹری انسپکٹر کا نام اخلاق احمد راجپوت بتایا جاتا ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کورنگی کا سینیٹری انسپکٹر اخلاق احمد راجپوت اور ڈرائیور احسن بنگش ضلع کورنگی میں ڈاکٹروں اور اتائیوں کے کلینکس پر غیر قانونی چھاپے مارکر انہیں نوٹسز جاری کررہے ہیں. نوٹسز جاری کرنے کا اختیار سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو حاصل ہے

About author