چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی ’’نور جہاں‘‘ کا کامیاب آپریشن
— April 6, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی ’’نور جہاں‘‘ کا کامیاب آپریشن تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی معا لجین حیوانات نے کراچی چڑیا گھر کی بیمارہتھنی نورجہاں کا کامیاب آپریشن کردیا ہے ، آپریشن کے بعد ہتھنی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ فورپاز انٹر نیشنل سے ڈاکٹرز اور ماہرین حیوانات پر مبنی 7رکنی ٹیم کراچی چڑیا گھر پہنچی اور ہتھنی کا علاج کرکے خطرے سے باہر کردیا ہے ، مصر سے ڈاکٹر عامر خلیل، بلغاریہ سے ڈاکٹر مرینا ایوانووا، جرمنی سے فرینک گونٹز، ہلڈیبرانڈ ، آسٹریا سے ہیا ائنھیملر سمیت دیگر غیر ملکی ویٹ ڈاکٹرز نے اپنی انتھک محنت سے ہتھنی کا علاج کیا۔قبل ازیں ہتھنی بیماری سے مفلوج ہوچکی تھی وہ اس قدر لا غر کر چکی ہے کہ مشکل ہی سے چل پاتی ۔ تاہم ’’فورپاز انٹر نیشنل سے معا لجین اور ماہرین حیوانات کی ایک ٹیم نے مداخلت کی ۔ جب انہوں نے سو شل میڈیا پر اس بیمار افریقی ہتھنی کی تصاویر دیکھیں ۔ ایک پاکستانی معالج حیوانات عامر خلیل کے مطابق وہ تو امید ہار بیٹھے تھے ۔ اور اسے سکون آور ادویات دینا شروع کردی تھیں ۔ تا ہم اسے تشخیص کےلیے لانا بھی ایک صبر آزما عمل تھا سا ڑھے تین ٹن وزنی ہتھنی کو ایک کرین کے ذریعہ اٹھا کر لایا گیا ۔اسے بے ہوش کرنے کا انجکشن دیا گیا ۔ اس کا الٹراساؤنڈ اور دیگر ٹیسٹ کئے۔ معلوم ہوا اسے پیٹ اور آنتوں کی بیماری لا حق ہے ۔جس کا علاج موجود ہے لیکن وقت قسمت محنت اور بھرپور توجہ کی ضرور ت ہے ۔