حج کیلئے داخل تمام درخواستوں کو قرعہ اندازی کے بغیر منظور کرنے کافیصلہ

حج کیلئے داخل تمام درخواستوں کو قرعہ اندازی کے بغیر منظور کرنے کافیصلہ


اسلام آ باد ( اے آئی اے ) حج کیلئے داخل تمام درخواستوں کو قرعہ اندازی کے بغیر منظور کرنے کافیصلہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ریگولراسکیم کے تحت حج کیلئے داخل تمام درخواستوں کوقرعہ اندازی کے بغیر منظورکرنے کافیصلہ کیاہے۔ ریگولرسکیم کے تحت عازمین کیلئے 44190 کوٹہ تھا جس کے جواب میں 72869 درخواستیں آئی ہیں،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈار اوروفاقی وزیرمذہبی واقلیتی امورمفتی عبدالشکورنے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ رواں سال ریگولرسکیم کے تحت عازمین کیلئے 44190 کوٹہ تھا جس کے جواب میں 72869 درخواستیں آئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے سے جو معیاری طریقہ کاررائج ہے ۔اس کے مطابق وزارت مذہبی امورنے پیرکے روز قرعہ اندازی کا پروگرام ترتیب دیا تھا تاہم وزیراعظم محمد شہبازشریف کی رہنمائی اوروفاقی وزیر مذہبی امور کی خواہش پر تمام درخواست گزاروں کی حج درخواستیں قبول کرلی گئی اورتمام درخواست گزاروں کواللہ کے گھرروانہ کئے جانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

About author