روس کا خلائی مشن چاند پر گر کر تباہ

روس کا خلائی مشن چاند پر گر کر تباہ


ماسکو ( اے آئی اے ) روس کا چاند پر بھیجا گیا خلائی مشن چاند پر گر کر تباہ ہوگیا ہے روسی خلائی ایجنسی کے مطابق چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ چاند کے مدار میں موجود لونا 25 کو چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترنا تھا۔خلائی ایجنسی کے مطابق ایک خرابی اس وقت پیش آئی جب جہاز کو ہفتہ کو پری لینڈنگ مدار میں منتقل کیا جا رہا تھا، اپریٹس ایک غیر متوقع مدار میں چلا گیا اور چاند کی سطح سے ٹکرانے کے نتیجے میں اس کا وجود ختم ہو گیا۔ ایک خصوصی انٹر ڈپارٹمنٹل کمیشن قائم کیا گیا ہے اور اسے Luna 25 کرافٹ کے نقصان سے متعلق حالات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ روس نے 47 سال بعد 11 اگست کو اپنا خلائی مشن چاند پر روانہ کیا تھا، جو ایک سال چاند پر گزارے گا، امریکا، چین اور روس سمیت کوئی بھی ملک اب تک چاند کے قطب جنوبی پر کامیاب لینڈنگ نہیں کرسکا۔

About author