آزاد کشمیر میں سرکاری افسران کے تبادلے
— November 15, 2023
مظفرآباد ( اے آئی اے ) آزاد کشمیر میں سرکاری افسران کے تبادلے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ،سیکرٹری حکومت سمیت7ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے گئے ہیں زاہد عباسی جو سروسز سے منسلک تھے کو سیکرٹری زکواۃ وعشر تعینات کردیاگیا ہے ذیشان عارف ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی کو تبدیل کر کے مینجمنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) سمال انڈسٹریز کارپوریشن تعینات کردیا جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز کو ترقیاب کر کے کرنٹ چارج بنیادوں پر ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے بخلاف آسامی تعینات کردیا گیا ۔ ندیم احمد جنجوعہ کو ڈپٹی کمشنر نیلم سے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، عمران شاہین کو لینڈ ریکارڈ سے ڈپٹی کمشنر حویلی، ڈاکٹر عمر اعظم خان جو سروسز سے منسلک تھے کو ڈائریکٹر لینڈریکارڈ، کاشف حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور کو سروسز سے منسلک کردیا ۔راجہ عارف محمود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ کو ڈپٹی کمشنر نیلم ساجد حسین ڈپٹی کمشنر حویلی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور تعینات کردیاگیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق صغیر سلہریا ڈپٹی سیکرٹری بجٹ محکمہ مالیات کو وزیراعظم سیکرٹریٹ جبکہ عبدالحفیظ جو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات تھے کو واپس آبائی محکمہ زراعت لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔