دواؤں کی قیمتوں میں کمی آئے گی ، ڈریپ

دواؤں کی قیمتوں میں کمی آئے گی ، ڈریپ


کراچی ( اے آئی اے ) دواؤں کی قیمتوں میں کمی آئے گی تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے سی ای او عاصم رؤف نے کہا ہے کہ ڈریپ ڈبلیو ایچ او کے اصولوں کے مطابق صوبائی اور وفاقی ڈرگ انسپکشن ٹیموں کے قریبی کوآرڈینیشن کے ساتھ ایک مربوط نظام کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو ڈیزائن کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جس سے مستقبل میں ادویات کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر کمی آئے گی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے سی ای او عاصم رؤف نے 20ویں فارما ایشیا کے اختتامی روز منعقدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری اس سال ایکسپورٹ میں 1 بلین ڈالر کا اضافہ کرے گی ،حکومت نے اس شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر رواں مالی سال میں دواؤں کی برآمدات کو گزشتہ مالی سال کے 713 ملین ڈالر سے بڑھا کر 1 بلین ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے

About author