پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسروں کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دی گئی
— November 17, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسروں کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے اور ترقیاں کی گئی ہیں حکومت سندھ میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ21 کے افسر آ غا واصف عباس کو تبدیل کر دیاگیا ہے ۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ ایڈیشنل سیکر ٹری فنا نس ڈویژن اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گر یڈ21 کی افسر سارہ اسلم کو تبدیل کرکے وزارت صنعت وپیداوار میں ایڈیشنل سیکر ٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ20 کے افسر ہما یوں خان کو جوائنٹ سیکر ٹری وزارت داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔پا کستان آ ڈ ٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ20 کے افسر توقیر احمد کو چیف فنا نس اینڈ اکا ؤنٹس افسر وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔پاکستان آ ڈ ٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ20 کے افسر پر بھو سوچی لال کو چیف فنانس اینڈ اکا ؤنٹس افسر وزارت صنعت و پیداوار لگایاگیا ہے