آسٹریا شدید برف باری کی وجہ سے سردی کی لپیٹ آگیا
— December 4, 2023
ویانا ( اے آئی اے ) آسٹریا میں برفباری، پورا ملک شدید ترین سردی کی لپیٹ میں آگیا تفصیلات کے مطابق آسٹریا بھی شدید برف باری کی وجہ سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور مختلف شہروں میں 2 پلس سے منفی 10 سینٹی گریڈ تک چل رہا ہے۔ کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ آسٹرین محکمہ موسمیات کی جانب سے آسٹریا بھر کے مختلف صوبوں سالزبرگ اوبر آسٹریا ،اسٹائر مارک، نیدر آسٹریا اور وفاقی دارالحکومت ویانا میں ریڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔اپر آسٹرین اسٹیٹ فائر بریگیڈ کمانڈ (LFK)نیدر مائر نے عوام کو کہا کہ وہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور خصوصی طور پر کار وغیرہ کے سفر سے گریز کریں اور ہنگامی حالات اور موسم کی خرابی کی وجہ سے ہم کافی دباؤ میں ہیں اور تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پوری مشنری حرکت میں ہے اور کچھ ہائی وے پر درخت گرنے اور برفباری کی وجہ سے پھسلن ہونے اور ایکسیڈنٹ سے کئی افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور کچھ سڑکوں کو ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ملک بھر میں برفباری سے درخت گرنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے جس سے بجلی نہ ہونے پر امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ہفتہ کے روز ریاستی فائر بریگیڈ نے اب تک 900شکایتوں سے 659 پر امدادی کاموں پر کام مکمل ہوچکا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں 26000 ہزار گھرانوں کی بجلی ہفتہ صبح دس بجے سے بند ہے اور بجلی بحالی پر کام جاری ہے شدید برفباری کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت ویانا کے ائرپورٹ پرہفتہ کی صبح سے کئی پروازوں کو معطل کردیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدید لہر کچھ دن جاری رہے گی ایرپورٹ حکام اور آسٹرین ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ سفر کرنے سے پہلے سفری معلومات ضرور حاصل کرلیں ۔وفاقی دارالحکومت ویانا میں بھی عوام کو شدید برفباری کی وجہ سے سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔