بجلی چوری قابل دست اندازی جرم قرار
— December 14, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) بجلی چوری قابل دست اندازی جرم قرار تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا، نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے۔ کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا تاہم نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے۔