غیر فعال انسانوں میں دل کے دورے اور فالج  کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ، تحقیق

غیر فعال انسانوں میں دل کے دورے اور فالج کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ، تحقیق


اشایکسیٹر ( اے آئی اے ) غیر فعال انسانوں میں دل کے دورے اور فالج کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو جسمانی طور پر غیر فعال ہوتے ہیں ان کی زندگی میں دل کے دورے یا فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، لیکن معمولی سی ورزش سے ان امکانات کو ختم کیا جاسکتا ہے یونیورسٹی آف ایکسیٹر سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر اینڈریو اگبیج کے مطابق تحقیق کے نتائج ہلکی جسمانی سرگرمیوں کی صحت کے حوالے سے اہمیت کو واضح کرتے ہیں تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ مذکورہ بالا اقسام کی سرگرمیاں معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کی نسبت زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں ماہرین کے مطابق معمولی سی جسمانی سرگرمیاں جیسے کہ چلنا یا گھر کے کام کرنا ان خطرات کو یکسر ختم کر سکتی ہیں

About author