پاکستان میں آسمانی بجلی کی پیش گوئی کرنے والا ڈیٹیکٹر نصب

پاکستان میں آسمانی بجلی کی پیش گوئی کرنے والا ڈیٹیکٹر نصب


کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان میں آسمانی بجلی کی پیش گوئی کرنے والا ڈیٹیکٹر نصب تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی کی پیش گوئی کرنے والا پہلا ڈیٹیکٹر پاکستان میں نصب کر دیا گیا ہے یہ 25 ڈیٹیکٹرزچین نے پاکستان کو تحفے میں دیے ہیں۔۔ کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے۔ چین کی طرف سے تحفے میں دیے گئے آلات انسٹیٹوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ چائنیزاکیڈمی آف سائنسزنے تیارکیے ہیں جن کی مالیت 28 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ کراچی میں بیک وقت ایک شارٹ اورایک لانگ رینج ڈیٹیکٹرنصب کیا جائےگا جو سمندرکی جانب سے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی اطلاع کا حامل ہوگا۔ بارشوں کے سسٹم کی گرج چمک دوران بالا فضأوں میں آسمانی بجلی کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔منصوبے کے تحت ملک بھرمیں 25 لائٹننگ ڈیٹیکٹرزنصب کیے جائیں گے۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کا جمع کردہ ڈیٹا مستقبل میں غیرمعمولی موسمیاتی حالات کے دوران معاون ثابت ہوگا۔

About author