کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری
— January 20, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری کر دیا ہے . نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گذشتہ روز کے۔ الیکٹرک کے پاور سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن لائسنس کی 20 سال کی مدت کے لیے تجدید کر دی ہے اس نان ایکسکلوزو لائسنس کی تجدید بجلی کے شعبے کی لبرلائزیشن سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی نان ایکسکلوزو لائسنس کی درخواست کے بعد ہوئی ہےکے۔ الیکٹرک کاسابقہ 20 سالہ لائسنس جولائی 2023 میں اپنی مدت پوری کر چکا تھا اس کے بعد نیپرا نے کے۔الیکٹرک کو 6 ماہ کے لیے عبوری تقسیم کا لائسنس دیا تھا، جو ختم ہو گیا تجدید کا فیصلہ ایک جامع سماعت کے بعد کیا گیا جو 28 نومبر 2023 کو اختتام پذیر ہوئی اور اب نیپرا نے کے۔ الیکٹرک کو کراچی، اُوتھل، بیلہ، وندر، حب، دھابیجی اور گھارو میں بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔