کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی،کے الیکٹرک اور حب پاور کمپنی کے درمیان معاہدہ

کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی،کے الیکٹرک اور حب پاور کمپنی کے درمیان معاہدہ


کراچی ( اے آئی اے ) کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی،کے الیکٹرک اور حب پاور کمپنی کے درمیان معاہدہ تفصیلات کے مطابق تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی،کے الیکٹرک اور حب پاور کمپنی نے ایم او یو پر دستخط کردیئے۔ہیں حبکو سے معاہدے کے تحت کے۔ الیکٹرک حبکو کے حب پلانٹ سے تھر کے مقامی کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی طویل مدتی حکمت عملی اپنائے گی جس کے تحت مقامی ذرائع سے بجلی پیدا کرکے اپنے انرجی مکس میں شامل کی جائے گی۔ اس سلسلے میں کمپنی تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی افادیت کا جائزہ لے رہی ہے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ (HUBCO) کے سی ای او کامران کمال نے کئے ے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ آج کا معاہدہ انرجی ٹرائیلیما کو حل کرنے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے، جس سے ہمارے بڑھتے ہوئے صارفین کیلئے سستی اور قابل بھروسہ بجلی تک رسائی ممکن ہوگی۔ حبکو کے سی ای او کامران کمال نے کہا کہ حب پاور پلانٹ کی تھر کے کوئلے پر منتقلی درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کراچی کے عوام کے لئے پائیدار توانائی کا حل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے بجلی کے پرانے پیداواری یونٹس کا مستقل استعمال جاری رکھنے میں معاون ہوگی۔

About author