ستر سال عمر کے ڈرائیوروں کو ہر تین سال کے بعدلائسنس کی تجدیدکرانا ہوگی
— January 25, 2024
گلاسگو ( اے آئی اے ) سترسال عمر کے ڈرائیوروں کو ہر تین سال کے بعدلائسنس کی تجدیدکرانا ہوگی تفصیلات کے مطابق اب سترسال عمر کے ڈرائیوروں کو ہر تین سال کے بعدلائسنس کی تجدیدکراناہوگی اور طبی تبدیلیوں سے آگاہ کرنا ہوگا بوقت تجدید ان کو اپنی میڈیکل حالت میں کسی بھی تبدیلی کو بتانا ہوگا۔ نئے لائسنس کو حاصل کرنے میں ناکامی کا مطلب ہوگا کہ وہ گاڑی چلا کر ایک سنگین جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اس صورت میں ان کا لائسنس اور انشورنس دونوں قوانین کے مطابق نہیں۔ اس جرم میں ان کو ایک ہزار پونڈ جرمانہ کیا جا سکتا ہے اور ان کی گاڑی کو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے اور کسی حادثے کی صورت میں ان کو سخت سزا دی جا سکتی ہے۔ قانون میں ایک نئی تبدیلی بھی متوقع ہے جس کےتحت آنکھوں کے سخت ٹیسٹ لئے جائیں گے