پاکستان کے انڈس ہسپتال کے لیے مراکش میں میرا تھن دوڑ

پاکستان کے انڈس ہسپتال کے لیے مراکش میں میرا تھن دوڑ


بریڈفورڈ ( اے آئی اے ) پاکستان کے انڈس ہسپتال کے لیے مراکش میں میرا تھن دوڑ تفصیلات کے مطابق لیڈز کے نوجوانوں نے پاکستان کے انڈس ہسپتال کے لیے مراکش میں میرا تھن دوڑ میں حصہ لیا۔خدمت خلق کے جذبے سے سرشار انڈس ہسپتال کے لیے فلاحی خدمات سرانجام دینے والے میرا تھن دوڑ میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ کھیلوں کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کی جانب راغب کرنا ہے بلا شبہ نوجوان فلاحی کاموں میں کسی سے پیچھے نہیں وہ دوسروں کے لیے روشنی کی کرن ہیں، جو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انڈس ہسپتال مفلس افراد کو علاج کی معیاری سہولتیں مفت فراہم کررہا ہے۔ پاکستان میں نادار افراد کو علاج کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایسے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے۔

About author