غزہ کے بچوں کی حالت پر تشویش ہے ، یونیسیف
— February 4, 2024
نیویارک ( اے آئی اے ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیسیف کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ غزہ کے بچوں کی حالت پر تشویش ہے اور غزہ میں بچوں کی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے انہوں نے اپنے بیان میں غزہ کے بچوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری جنگ زدہ غزہ کے بچوں کو مایوس نہ ہونے دے روز بروز غزہ میں بچوں کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم غزہ کے افراد کو نہیں چھوڑ سکتے۔