ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی)  نے غیر ملکی یونیورسٹیز میں داخلوں پر الرٹ جاری کردیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے غیر ملکی یونیورسٹیز میں داخلوں پر الرٹ جاری کردیا


اسلام آباد ( اے آئی اے ) ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے غیر ملکی یونیورسٹیز میں داخلوں پر الرٹ جاری کردیا تفصیلات کے مطابق غیر ملکی یونیورسٹیز میں پاکستانی طلباکے داخلوں سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) پاکستان نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) پاکستان نے غیر ملکی یونیورسٹیز میں پڑھنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایس او پیز جاری کئے ہیں جن کے مطابق داخلے سے پہلے ادارے کی پہچان چیک کریں،ایچ ای سی صرف اقوام متحدہ کی ڈائریکٹریوں میں درج یونیورسٹیز کی ڈگریاں تسلیم کرے گا۔ اس کے علاوہ مذکورہ یونیورسٹی اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی بین الاقوامی ڈائریکٹری میں درج ہو گی ، ایچ ای سی ڈائریکٹری میں درج غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں تسلیم کرے گا،طلبامتعلقہ یونیورسٹی کے تسلیم شدہ/چارٹرڈاسٹیٹس کی تصدیق کریں۔

About author