جونیئر ڈاکٹرز  نے ہڑتال کا اعلان کردیا

جونیئر ڈاکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا


لندن ( اے آئی اے ) انگلینڈ کے جونیئر ڈاکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن جونیئر ڈاکٹرز کی تنخواہ میں35فیصد اضافہ کا مطالبہ کررہی ہے، جسے حکومت پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔ جس کے بعد تنخواہ کے تنازع پر انگلینڈ کے جونیئر ڈاکٹرز نے پانچ روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ جو24سے28فروری تک کی جائے گی۔جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے سبب ایک مرتبہ پھر ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں خلل پڑے گا اور متعدد اپوائنمنٹس منسوخ ہوں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تنازع کا معقول حل تلاش کرنا چاہتی ہے اور وہ تنخواہ کی آفر پر نظرثانی کرنے کے لیے ہی تیار ہے۔ جونیئر ڈاکٹرز کو رواں سال9فیصد اضافہ مل چکا ہے اور گزشتہ برس کے اختتام پر ہونے والے مذاکرات میں اضافی3فیصد پر بھی بات چیت ہوئی تھی لیکن یہ مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئے تھے۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت ڈیڈ لائن سے قبل تنخواہ میں اضافہ کی پیش کش کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ ڈاکٹرز ہڑتال کو ٹالنے کے خواہاں تھے۔

About author