پیف نے سکولوں کیلئے داخلہ پالیسی جاری کر دی

پیف نے سکولوں کیلئے داخلہ پالیسی جاری کر دی


لاہور ( اے آئی اے ) پیف نے سکولوں کیلئے داخلہ پالیسی جاری کر دی تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے داخلہ پالیسی برائے تعلیمی سال 25-2024 جاری کر دی ہے ، نئی داخلہ پالیسی کا سرکلر پیف پارٹنرز کے سکول انفارمیشن سسٹم میں اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ پارٹنر سکولوں میں نئے داخلوں کی مہم کا آغازکر دیا گیا ہے، جس کا دورانیہ یکم مارچ سے 15اپریل تک ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک پیف پارٹنرز اپنے سکولوں میں پالیسی اور انفر ا سٹرکچر کپیسٹی میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نئے داخلے کر سکیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ای وی ایس فیز16اور آئی آر سی ایس سے منسلک ایسے سکولز جن کے ساتھ معاہدہ شراکت داری پر دستخط کا عمل مکمل ہو چکا ہے وہ تمام سکول مالکان بھی اپنے سکولوں میں نئے داخلے کر سکیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پیف پارٹنر ز کو نئے داخل شدہ بچوں کے کوائف کی درستی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جس سے پارٹنرزبچوں کے کوائف کی درستی16اپریل سے 20اپریل تک کر سکیں گے ۔

About author