میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کو دارالحکومت کا مثالی ادارہ بنائیں گے ، سید سکندر گیلانی

میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کو دارالحکومت کا مثالی ادارہ بنائیں گے ، سید سکندر گیلانی


مظفرآباد ( اے آئی اے ) میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کو دارالحکومت کا مثالی ادارہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار میئر مظفرآباد سید سکندر گیلانی نے گذشتہ روز اجلاس کی صدارت کی دوران کیا میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اہم اجلاس زیر صدارت میئر سید سکندر گیلانی و ڈپٹی میئر محمد خالد اعوان زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن صاحبزادہ ذوالفقار عالم نے ایجنڈا پیش کیا ، جس پر میئر میونسپل کارپوریشن کارپوریشن مظفرآباد کی زیر صدارت اجلاس میں کونسلرز نے اپنی تجاویز پیش کیں ، اس حوالے سے اپرچھتر ہائوسنگ سکیم میں کمرشل رہائشی اضافی رقبہ جات قیمت منتقلی پر فیس میں اضافہ اور بلدیاتی نمائندگان کے اختیارات میں ترمیم کی سفارشات مفصل بحث کی گئی، اجلاس میں عوام کو ماہ صیام میں مہنگائی سے چھٹکارہ دلانے کیلئے سستے رمضان بازاروں کیلئے بھی اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اجلاس میں ٹیکس شیڈول 2019 میں آئٹم وائز کمی بیشی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کونسلرز نے اپنی تجاویز میں کہا کہ سکیل ایک سے سکیل 15تک کی اسامےوں پر تقررےوں کا اختےار مےئر مےونسپل کارپورےشن کے پاس ہونا چاہیے جس تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کونسلرز نے اتفاق کرتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کیں۔ میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی نے کہاکہ ادارے کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ شہریوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے۔

About author